Pages

Monday, August 28, 2017

کراچی: شادی ہالز کے لئے پالیسی جاری


..

Karachi New Policy For Marriage Halls
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے شادی ہالز، میرج گارڈن اور بینکوئٹ ہالز کےلیے پالیسی جاری کردی ہے، جس کے مطابق شادی ہال یا بینکوئٹ کے لیے کم از کم رقبہ دو ہزار گز ہونا لازمی ہوگا ۔
شادی ہال کے سامنے ڈیڑھ سو فٹ یا اس سے زیادہ چوڑی سڑک کاہونا بھی ضروری ہوگا۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے واضح کیا ہے کہ رہائشی پلاٹس کو کمرشل بنیادوں پراستعمال کرنے کے لیے مالکان کو رہائشی پلاٹس کو کمرشل پلاٹس میں تبدیلی کے لیے کنورژن فیس ادا کرنا ہوگی ۔
رہائشی پلاٹس کے بطور شادی ہال یا بینکوئٹ استعمال کے لیے ان کے سامنے ڈیڑھ سو فٹ چوڑی سڑک ہونا ضروری ہوگا ۔
ایسے شادی ہالز جو فلاحی پلاٹس پر قائم ہیں ،وہ پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے 6ماہ کے اندر بند کرنے دئیے جائیں ورنہ انہیں گرادیا جائے گا ۔
رہائشی پلاٹس پر ریگولرائزڈ کیے گئے میرج ہالز کو اصل دستاویزات کی متعلقہ ڈپارٹمنٹس سے ویری فکیشن کے بعد ریگولرائزڈ میرج ہالز کا درجہ دیا جائےگا ۔

No comments:

Post a Comment